i پاکستان

صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئیتازترین

April 12, 2023

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 15 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی