i پاکستان

سارا ٹبر چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا، سعد رفیقتازترین

December 09, 2022

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گھڑی گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔ وزیر ریلوے و ہوابازی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی