i پاکستان

سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیعتازترین

October 07, 2022

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئیں۔ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے آج مدعی کے وکیل را عبد الرحیم سے دلائل طلب کر رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی