انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں مزید گواہوں کو(آج) ہفتہ کو دوبارہ طلب کر لیا۔ خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلئے طلب کیا، ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو (آج) ہفتہ کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی