انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ و دیگر کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، کلمہ چوک میں کنٹینر اور شیر پا پل پر اشتعال انگیز تقاریر و جلا گھیرا سمیت 6 مقدمات پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنماں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کے 6 مقدمات کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی