i پاکستان

سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ،31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرمتازترین

June 29, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عدالت نے 31 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے کنٹینر جلاو گھیرا وکے کیس میں سات ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلا وگھیرا وکے کیس میں چھ ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ہاوس جلاو گھیرا وکیس میں تین ملزمان کی ضمانتیں کنفرم جبکہ وزیراعظم ہاوس جلا وگھیرا وکیس میں دو ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی