انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے تمام 14 کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آ ئی ہے ۔پولیس کی جانب سے وعدہ معاف گواہ بنائے گئے تین پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی ،واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کے خلاف اپنے بیان سے منحرف ہوگئے۔راولپنڈی کی عدالت میں سانحہ نو مئی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ تینوں نے عدالت میں اقبال جرم کے بیان سے انکار کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ پولیس کی تمام تفتیشی ٹیموں نے تینوں کا نام وعدہ معاف گواہان کی فہرست سے خارج کرکے ملزمان کی لسٹ میں شامل کر دیا۔ ملزمان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پولیس کیسز وعدہ معاف گواہان کے بیانات پر کھڑے تھے لیکن یہ عمارت اب زمین بوس ہوگئی۔عدالت نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ، زین قریشی ،شبلی فراز ،زرتاج گل سمیت 24 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔پولیس تفتیشی ٹیموں نے بانی چیرمین پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی ،شبلی فراز،عمر ایوب کے خلاف تمام مقدمات کے اضافی چالان عدالت میں جمع کرادیے۔واضح رہے کہ ان مقدمات میں پی ٹی آئی کے 368 کارکن بطور ملزمان نامزد ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی