سانگھڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق تعلقہ ناظم اور ان کے محافظ کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی کھپرو عبد الستار اجن کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق تعلقہ ناظم خدا بخش درس اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھپرو میں اس وقت پیش آیا جب خدا بخش درس گارڈ سمیت اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ خدا بخش درس دو مرتبہ تحصیل کھپرو کے ناظم رہے چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی