i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 78 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحالتازترین

August 02, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 656 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 397 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی