i پاکستان

سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور، ڈالر مہنگاتازترین

July 03, 2024

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، بدھ کو پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 542 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 94 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 278 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی