i پاکستان

ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال میں آگ ، دھوئیں سے متاثرہ مزید 2 بچے چل بسے ، اموات 9 ہوگئیںتازترین

June 11, 2024

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں آگ اور دھوئیں سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ۔یادرہے کہ 8 جون کو ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ اور دھوئیں کے اثرات سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث چلڈرن وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔وارڈ میں لگی آگ کے دوران ہسپتال سٹاف اور سکیورٹی گارڈز نے جان پر کھیلتے ہوئے بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کیا تھا، جبکہ ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا تھا۔آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی