i پاکستان

صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں میں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہاشم ڈوگرتازترین

December 15, 2022

سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں میں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ورہنما پی ٹی آئی ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی اکسٹینشن کی وجہ سے سب سے بڑا نقصان اس تاثر کا قائم ہونا تھا کہ غالبا وہ سب کچھ ایک خاص افسر کو اگلا آرمی چیف بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔ صاف شفاف الیکشن اور نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ دنوں میں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ جو بھی اچھا رول ادا کرے گا ہمیشہ کے لئیے یاد رکھا جاے گا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی