i پاکستان

سٹاف ویلفیئر فنڈکے قیام کا مقصد ملازمین کی فلاح و بہبود ہے۔ چوہدری محمد یٰسینتازترین

October 10, 2024

سی ڈی اے مزدور یونین نے سٹاف ویلفیئرفنڈسے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی بچیوں کے لیے میرج گرانٹ میں ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دولاکھ روپے اضافہ کروادیا اور ساتھ ہی یہ فیصلہ کروایا کہ وہ ملازم جسکی دویا دوسے زائد بیٹیاں ہیں انکی دوبیٹیوں کو یہ میرج گرانٹ ملے گی،بیوہ کو ملنے والے سٹاف ویلفیئرفنڈ کو تیس ہزارروپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے اورسکیل نمبر01سے سکیل نمبر05تک کے وہ ملازمین جن کے بچوں نے سالانہ امتحانات میں 80فی صد سے زائد نمبرزحاصل کیے ہیں ان کو ملنے والی سکالر شپ کو 20,000روپے سے بڑھا کر40,000روپے کروادیا گیاجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن سیکرٹری سٹاف ویلفیئر کمیٹی /ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن نے جاری کر دیا،سی ڈی اے ملازمین نے نوٹیفکیشن کے اجراء پر قائد مزدور یونین اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچیوں کی شادی پر میرج گرانٹ میں اضافہ خوش آئندہ اقدام ہے جس سے غریب ملازمین کی مشکلات میں کمی آئے گی،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین و ممبران سٹاف ویلفیئرکمیٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سٹاف ویلفیئر فنڈ کا مقصد ہی ملازمین کی فلاح و بہبود ہے،الحمدللہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہی شادی گرانٹ،سٹاف ویلفیئرفنڈ اور سکالرشپ کا اجراء کروایا تھا اور اب ان میں 100فی صد دوبارہ اضافہ کروایا ہے جس سے یقینا ملازمین کی مشکلات میں کمی آئے گی اور وہ بہترانداز میں زندگی گزارسکیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ہر لمحہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی انکے مسائل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی