i پاکستان

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقررتازترین

May 18, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی