i پاکستان

سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر بھی شامل تھے،فیصل واوڈاتازترین

July 19, 2023

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں صدارتی نظام آئے اور وہ حکومت چلاتے رہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے سائفر ڈرامہ رچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی