i پاکستان

سائبر کرائم کیس، اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظتازترین

September 03, 2024

لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔ اس موقع پر ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔ ب عد ازاں سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی