صادق آباد میں آئل سے بھرا ہوا ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا ڈیزل ضائع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کو حادثہ صادق آباد کے علاقے قومی شاہراہ پر سنجرپور کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا، حادثے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ٹینکر میں سے ڈیزل لیک ہونے کے باعث قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی