i پاکستان

سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی68 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگیتازترین

July 21, 2023

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی68ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور آصف علی زرداری کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی جائیں گی،آصف علی زرداری پاکستان 9ستمبر2008ء سے 8ستمبر 2013ء تک پاکستان کے صدر رہے ہیں۔آصف علی زرداری26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی بدطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سی1999ء تک سینٹ کے رکن رہے۔27دسمبر2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میںپیپلز پارٹی سے سے بڑی جماعت بن کر ابھری جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر2013ء تک پاکستان کے صدر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی