i پاکستان

سابق صدر غلام اسحاق خان کا110واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایا جائے گاتازترین

January 14, 2025

پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کا110واں یوم پیدائش 20جنوری کو منایا جائے گا۔20جنوری 1915ء کو کے پی کے صوبہ کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے چکے ہیں۔ انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انہوں نے منصب صدارت سنبھالا انہیں آئین کی آٹھویں شق اٹھاون ٹو بی کے تحت حکومت کو بد طرف کرنے کا بھی اختیار حاصل تھا انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست 1990ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو اوراپریل 1993 ء میںمیاں نواز شریف کی حکومتوں کو بد طرف کیا جس کے بعد ان کی حیثیت متنازع ہو گئی جس کی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا اور آخر کار انہیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔قصر صدارت سے رخصتی کے بعد انہوں نے باقی زندگی گوشہ گمنامی میں گزاری اور آخر کار 27اکتوبر 2006ء اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی