لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد رضا قریشی نے محمد اکرم کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، اکرم کی درخواست گزار اہلیہ کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواستگزار کی وکیل نے بتایا کہ14 اگست سے اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں ، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی