i پاکستان

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتویتازترین

April 08, 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ طیبہ گل اور سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم عدالت پیش ہوئے، طیبہ گل کے وکیل نجی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے گئے تھے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی