i پاکستان

سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگونتازترین

August 16, 2024

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مستحکم شراکت داری ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مشترکا اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے۔ سابق فوجیوں کی گرفتاری کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی