i پاکستان

سابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ برطانوی اعلی عدالتی بینچ سے آج خطاب کرینگے، پی ٹی آئی احتجاج کے لیے متحرکتازترین

October 28, 2024

پی ٹی آئی سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ برطانوی اعلی عدالتی بینچ سے آج (منگل کو) خطاب کرینگے۔اس موقع پر پی ٹی آئی منصوبہ بندی کے ساتھ احتجاج کیلئے متحرک ہوگئی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے برطانیہ میں مقیم رہنما سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی احتجاج کرنے جا رہے ہیں، فائز عیسیٰ نے ایک افسوسناک میراث چھوڑی ہے اور پاکستان میں عدالتی نظام کو تباہ کر دیا ہے، ان کے خلاف ایک طویل چارج شیٹ ہے جہاں انہوں نے ہمیں ہمارے نشان سے محروم کیا، مخصوص نشستوں کے فیصلے سے لے کر عدالتوں کو دوبارہ گنتی کے لیے مخصوص حلقے کھولنے کی اجازت دینے تک چارج شیٹ کا طویل سلسلہ ہے، انہوں نے خراب کردار ادا کیا اور اس پر کسی بھی باوقار پلیٹ فارم پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ذوالفقار بخاری سابق چیف جسٹس فائز عیسی کی مڈل ٹیمپل میں ایک پر وقار تقریب میں شرکت کا حوالہ دے رہے تھے جو برطانوی عدالت کی چار بنیادوں میں سے ایک ہے جسے طلبہ کو بار میں بلانے کا خصوصی حق حاصل ہے۔

آج منگل کو لندن میں بینچرز اور ان کے اراکین کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں منتخب اراکین کو بینچ میں بلانے کی تقریب منعقد ہو گی، اس سال بلائے گئے افراد میں دیگر کے علاوہ ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بھی شامل ہیں جنہیں رات کے کھانے سے پہلے بینچ میں بلایا جائے گا، پھر انہیں ہائی ٹیبل پر اپنی جگہ لینے کو کہا جائے گا۔ رات کے کھانے کے بعد ہر نیا بینچر ایک مختصر تقریر کرے گا۔سابق جسٹس عیسی پہلے پاکستانی جج ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد وہ ان کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں، انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مڈل ٹیمپل سے قانون کی تعلیم حاصل کی جو خود بھی اسی ادارے کے سابق طالب علم تھے۔تقریب سے قبلپی ٹی آئی کے مرکزی ایکس اکائونٹ سے جاری پیغام میں قاضی فائز عیسی کو ان کے مبینہ متنازع فیصلوں کے باوجود مڈل ٹیمپل میں بینچر کے طور پر نامزد کیے جانے پر لندن میں مقیم اپنے جماعت کے حامیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ انصاف کے لیے کھڑے ہوں اور اپنی آواز بلند کریں جہاں اس مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی