i پاکستان

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی آٹھویں برسی (آج) منائی جائے گیتازترین

February 02, 2023

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نسیم حسن شاہ کی آٹھویں برسی (آج)جمعہ کو منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ان کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمامِ کریں گے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے،سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ15اپریل1929ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔چیف جسٹس نسیم حسن شاہ نے ملکی تاریخ میں بعض ایسے فیصلے کیے جس نے تاریخ کا دھارابدل دیاانہوں نے سابق صدر غلام اسحٰق خان کی جانب سے نواز شریف حکومت بدطرف کیے جانے پر ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ کیا تھا انہوں نے صدر کے ہاتھوںتحلیل کی گئی قومی اسمبلی،کابینہ اور وزیر اعظم کو بحال کرکے عدلیہ کی تاریخ کا دھارا بدل دیا تھا۔چیف جسٹس نسیم حسن شاہ پاکستان کے 12ویں چیف جسٹس تھے وہ26اپریل1993ء سے 14اپریل1994ء تک پاکستان کے چیف جسٹس رہے وہ3فروری2015ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی