i پاکستان

سعودی کابینہ نے پاک ،سعودی عرب تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے دیتازترین

March 19, 2025

سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دی ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سعودی عرب اور مصر کی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار بھی تفویض کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی