سعودی وفد میں آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی اور ایوی ایشن کمپنیوں کے سی ای اوز شامل ہیں۔ خزانہ، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈیویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہیں۔ سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی