i پاکستان

سہ فریقی مذاکرات' چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئےتازترین

May 06, 2023

افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے ہیں جب کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ پاکستان میں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات ہوں گے جس میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ کی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات ہوئی ہے۔ جبکہ ادھر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے والے چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے دفترخارجہ کا دورہ کیا ہے چینی وزیر خارجہ چن گانگ دفتر خارجہ پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا اور بلاول نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے، اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی ہم منصب چن گانگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلاول اور چن گانگ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر گفتگو کی، علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی کوششوں اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی