i پاکستان

روپے کی قدر میں اضافہ ، ڈالر مزید سستا ہوگیاتازترین

April 08, 2024

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 77 پیسے پر آگیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی