i پاکستان

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا ہوگیاتازترین

July 25, 2024

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی