i پاکستان

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیاتازترین

June 06, 2024

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر جمعرات کو بھی معمولی مہنگا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھا 279 روپے 59 پیسے برقرار ہے۔جمعرات کو اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی