انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے مرکزی رہنما اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔محفوظ فیصلہ اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے سنایا۔ملزمان نے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس میں کسی کے بھی کردار کی وضاحت نہیں کی گئی، عام الزامات لگائے گئے ہیں، بی این پی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کی تو مقدمہ درج کر دیا گیا، اسلحہ لہرایا نہ دکھایا، اسلحہ تھا تو انہوں نے پکڑا کیوں نہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی