i پاکستان

ٹرمپ کی جیت سے پاک امریکا تعلقات میں خاص فرق آنے کا امکان نہیں، خرم دستگیرتازترین

November 08, 2024

مسلم لیگ ن کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی جیت سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں خاص فرق آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ خام خیالی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی پاکستانی سیاستدان کیساتھ دوستی ہے، وہ سودے بازی کرنے والے کاروباری شخص ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ ٹرمپ 2 بار بانی پی ٹی آئی سے سودے بازی کرچکے ہیں، جس کا پاکستان کو نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کو کسی بھی طرح کافائدہ نہیں پہنچایا۔ سینئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تنا ئوبڑھ رہا ہے، پاکستان کو دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں پہلے والی گرمجوشی نہیں، سرد مہری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی