i پاکستان

رمضان شوگر مل کیس،حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور،سماعت 6 جون تک ملتویتازترین

April 19, 2024

عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کیس میں ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے ریفرنس پر سماعت کی، عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوسری جانب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ بعد ازاں لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی