رمضان المبارک کے آغاز پر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) میں نقدی ختم ہوگئی کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں خریداری اور گھریلو اخراجات کے لیے رقم نکالنے کے لیے امڈ آئے۔نقدی کی قلت نے بہت سے صارفین کو مایوس کردیا ، جس کی وجہ سے انہیں کیش کی تلاش میں متعدد اے ٹی ایم پر جانا پڑا۔دریں اثنا کچھ اور اے ٹی ایمز میں نقدی ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ زکو کٹوتی کے مقصد سے پیر کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہی ۔ رپورٹ کے مطابق رمضان کے آغاز پر لوگوں کی بڑی تعداد اے ٹی ایمز پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے مشینیں خالی ہو گئیں۔ کچھ نجی بینکوں نے پہلے ہی سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ ان کے صارفین اتوار کو رات 12 بجے سے صبح 10 بجے تک نقد رقم نہیں نکال سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی