i پاکستان

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس28فروری کو پشاور میں ہوگاتازترین

February 20, 2025

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔د وسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا جس کے تحت کم سے کم صدقہ فطر 220 روپے ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم 220 روپے ، جوکے 450 ، کھجور کے 1650 روپے ، کشمش 2500 روپے، منقی کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ، فدیہ صوم ادا کریں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی