سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین محمود خان پر سرکاری اکانٹ سے رقم ذاتی اکائرنٹ میں منتقل کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمود خان نے 2015 میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکائونٹ میں منتقل کی۔اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب محمود خان نے اینٹی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا، انہوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔واضح رہے کہ 17 فروری کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد محمود خان کو پی ٹی آئی پی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی