ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک دوا کی بڑھتی فروخت پر نوٹس لے لیا۔ سی ای او ڈریپ عاصم رف نے تمام صوبائی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نسخیکے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری روکی جائے۔ عاصم رف کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی بھی کی جائے، بیماری پیدا کرنے والے جرثوموں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کیخلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ سی ای او ڈریپ نے کہا کہ دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے پر اورپاکستان میں ٹافیوں کی طرح بکتی ہیں، غیر ضروری اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی ایکشن تجویزکریں گے۔ حکام کے مطابق ادویات کی فروخت کیلئے غیراخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، پاکستان میں ہرسال 135 ارب روپیکی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی