i پاکستان

رینٹل پاور کیس،راجہ پرویز اشر ف کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری، سماعت 18 نومبر تک ملتویتازترین

October 29, 2024

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی رینٹل پاورکیس میں بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے راجہ پرویزاشرف سمیت اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کی۔راجہ پرویزاشرف کے وکیل ارشد تبریز نے نیب ترمیم کے بعد ملزمان کو بری کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اسی طرز کے الزامات کے 2 ریفرنس سے ملزمان بری ہوچکے ہیں، اس ریفرنس میں بھی الزامات اسی طرز کے ہیں۔بعدازاں عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی