i پاکستان

رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتارتازترین

July 29, 2024

سندھ رینجرزاورپولیس نے صدر ٹان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ، لسانی بنیادوں پرقتل، پولیس مقابلے، منشیات فروشی، دوران ڈکیتی متعدد افراد کو ہلاک وزخمی کرنے اوربھتہ وصولی میں ملوث ہے۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں گرفتار انتہائی مطلوب ملزم عامر عرف موٹا 2011میں لیاری گینگ وار کمانڈر ساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا اور2021میں لیاری گینگ وار کمانڈر جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہوا۔ گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 20سے زائد بے گناہ زشہر یوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے اور لاشوں کو مختلف علاقوں میں پھنکنے میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ مخالف گروپوں کے 12سے زائد افراد کو اغوا کے بعد قتل کرنے،منشیات فروشی، بھتہ وصولی، متعدد پولیس مقابلوں اور 100سے زائد ڈکیتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیاکہ9ستمبر 2023کواپنے ساتھی جنید بلوچ کے ساتھ دوران ڈکیتی نزد کیپری سینما ایم جناح روڈ پر کوسٹ گارڈ کے سپاہی محمد بلال علی ولد وارث علی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، جس میں ملزم کا ساتھی جنید بلوچ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جب کہ ملزم وقوعہ کا مفرورتھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف پریڈی، پاک کالونی کے علاوہ شہر کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے پو لیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی