ریلوے کا ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کافیصلہ کرلیا،پاکستان ریلوے کو ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35روپے کمی کے باوجود ریلوے کے کرائے کم نہ ہوسکے۔پیٹرولیم مصنوعات پرحکومت کی جانب سے دیا گیاریلیف عوام تک پہنچنے کی راہ میں حکومت ہی رکاوٹ بن گئی، وزیر ریلوے ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر کرائے بڑھاتے رہے مگر 35روپے فی لیٹرکم ہونے پرکرائے کم کرنا بھول گئے ۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 16مئی سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کا ریلوے مسافروں کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا اس کے بعد یکم جون کو دوبارہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی مگر اس کے باوجود ریلوے حکام کرایوںمیں کسی قسم کی کمی کرنے کا تیا رنہیں ہیں ۔قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرائے بڑھانے والے محکمہ ریلوے نے قیمتوں میں کمی پر آنکھیں بند کرلیں۔فروری میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر ریل کرایوں میں اضافہ کیا گیافروری میں گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کے کرایوں 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔16 مئی سے حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کی ہوئی تووزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کی اپیل بھی کی تھی اس کے بعد یکم جون کو دوبارہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 253روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجودوزیر ریلوے سعد رفیق بھی معاملے پرخاموش ہیں ۔ترجمان ریلوے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کوئی تجاویز زیر غور نہیں ہے ۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی