i پاکستان

ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی،وزیراعظمتازترین

January 03, 2023

وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ انہوںنے کہا اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی