عدالت عالیہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ قائم مقام صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا لہذاصدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی