ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی کے گائوں ہاتھیان پہنچائی گئیں جہاں ریلوے سٹیشن پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق دونوں نوجوان پڑوسی تھے اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں موٹر سائیکل اورموٹر کار کے تصادم میں نتیجے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی