i پاکستان

رحیم یارخان، کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 مغوی ڈاکوئوں کے چنگل سے آزادتازترین

December 16, 2024

پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 3 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل راجن پورسے اغو ہونے والے 3 افراد کو کچے کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکوئوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ادھر سندھ کے علاقے کشمور میں بھی کچے کے علاقے میں آپریشن کر کے تین مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکو تینوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، مغویوں کو 20 روز قبل گاں نائچ سے اغوا کیا گیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی