i پاکستان

رحیم یار خان،موٹر وے ایم فائیو پرالمناک حادثہ ، 2افراد جاں بحقتازترین

February 06, 2023

موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق افراد کار میں بری طرح پھنس گئے ، ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی