i پاکستان

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل)نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیدیاتازترین

February 18, 2025

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل)نے 7 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کچھ ادویات میں زہریلے اور نشہ آور/سائیکو ٹراپک اجزا ناقابل قبول مقدار میں شامل ہو سکتے ہیں جو جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کی ادویات مارکیٹ میں فروخت ہو رہی تھیں لیکن مصنوعات کے لائسنس نمبر کبھی بھی ان مصنوعات کو الاٹ نہیں کیے گئے، یہاں تک کہ ادویات پر درج فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے پتے بھی جعلی تھے۔ڈی ٹی ایل سندھ کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی کے دستخط شدہ دستاویزات اور ڈان کی طرف سے دیکھے گئے دستاویزات کے مطابق لیبارٹری نے مختلف صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے لی گئی ادویات اور ان سات فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی مصنوعات کی جانچ کی جن کا کوئی وجود نہیں، جن کے مینوفیکچرنگ لائسنس اور رجسٹریشن نمبر جعلی تھے، اور ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزا(اے پی آئی)سے محروم ہونے کی وجہ سے انہیں جعلی قرار دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی