i پاکستان

رئوف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظتازترین

July 23, 2024

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایف آئی اے نے روف حسن کو سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی، ایف آئی اے کیس میں 30روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جاسکتاہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے رف حسن کیجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کاآفس سیل کردیا گیا تھا، ہائیکورٹ میں کیس ہے، فل کورٹ کے11ججز نے کہا تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور رہیگی۔ لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ایک ملزم کیکہنے پر مقدمے میں رف حسن کو نامزد کیاگیا، تحریک انصاف کے گرفتارکارکنان کی ڈیوائسز اورموبائل ایف آئی ایکے پاس ہیں۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے رف حسن کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ وکیل صفائی نے رف حسن اور دیگر کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی