i پاکستان

رضوانہ تشدد کیس،ملزمہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورتازترین

April 20, 2024

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج عمر شبیر نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیا عاصم کیخلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، کم سن ملازمہ رضوانہ کی والدہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ دوران سماعت سومیا عاصم کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل سومیا عاصم نے استدعا کی کہ ڈاکٹر کی جانب سے سومیا عاصم کو ایک ہفتے کا بیڈ ریسٹ بتایا گیا ہے، تاریخ لمبی دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سومیا عاصم ایک تاریخ پر آتی ہیں اور دو مرتبہ ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست آجاتی ہے۔ بعدازاں عدالت نے فرد جرم میں ایک نیا چارج شامل کرنے کے حوالے سے پراسیکیوشن کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی