وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ رچرڈ گرینل آجائے یا کوئی اور ہمیں کوئی فکر نہیں، پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہوا ہے کوئی پاکستان کے گریبان پر ہاتھ ڈالے تو پھر اس کو جواب بھی مل جائیگا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا امریکا کی سیاست میں پہلی مرتبہ نام سنا ہے گرینل کو نامزدگی سے پہلے جانت اتک نہیں تھا، کیا رچرڈگرینل ٹرمپ انتظامیہ میں اثرورسوخ رکھتے ہیں؟ رچرڈ گرینل اہم آدمی ہونگے لیکن وہ امریکی سطح پر ہوں گے ان کا پاکستان سے متعلق اہم کردار نہیں ہو سکتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی دبا ئوآتے رہے ہیں اور پاکستان نے جواب بھی دیا ہے رچرڈ گرینل یا امریکی دبا ئوکا بانی پی ٹی آئی کیٹرائل پر کوئی اثر نہیں ہو گا، پاکستان نے ماضی میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں پاکستان نے بہت سی چیزوں پر اسٹینڈ لیا ہے اور پابندیوں کا سامنا کیا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں اس میں کچھ غلط نہیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ایسے حالات نہیں دیکھتاکہ پاکستان کے مفادات کوخطرہ ہو، ایک شخص کے بیانات کو اہمیت دی جارہی ہے جو امریکی کابینہ کا ممبر بھی نہیں، کچھ لوگ ذاتی حیثیت میں بیانات دے رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے اور اسرائیلی لابی کا امریکا میں اثر ورسوخ ہے بانی پی ٹی آئی کاٹرائل قانون کے مطابق ہو گا، دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا جو ممالک پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں ان کا اپنا کیا کردار ہے، غزہ میں 45 ہزار لوگ شہید ہو گئے اور یورپی ممالک کا ضمیر تک نہیں جاگا، یورپی ممالک کا غزہ پر ضمیر نہیں جاگا لیکن پاکستان میں ایک شخص کی قید پر ضمیر جاگ گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی