راولپنڈی میں پولیس نے افغانستان سے آنے والی فیملی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے یورپی ملک کے ویزے کا جھانسہ دے کر افغانستان سے آئی فیملی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ کارروائی میں تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جن میں ایک خاتون اور اس کے 2 بیٹے شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق افغان شہریوں کو 14 فروری کو B-17 کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان نے مغویوں کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے تاوان کامطالبہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی